گذشتہ ہفتہ کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

ہفتہ 11 جولائی 2020 17:58

گذشتہ ہفتہ کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) گذشتہ ہفتہ کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.40روپے سے کم ہو کر166.25روپے اور قیمت فروخت166.70روپے سے کم ہو کر166.55روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے اور قیمت فروخت 166.80روپے سے بڑھ کر167روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 185روپے سے بڑھ کر185.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر187.50روپے ہو گئی اسی طرح 2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 205روپے سے بڑھ کر207روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر209روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اوریورو کی قدر میں استحکام رہا جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :