جعفرآباد پولیس نے مضرصحت 190کلوچھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:06

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جعفرآباد سید علی آصف شاہ نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ جعفرآباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے اپنے تمام تروسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جعفرآباد پولیس نے بلوچستان سے سندھ اسمگلنگ ہوتے ہوئے مضرصحت 190کلوچھالیہ اور گاڑی ٹیوٹا کرولا نمبر pl۔

(جاری ہے)

6521 برآمد کرکے تین ملزمان آصف،قدرت اللہ اور حکمت اللہ کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ جعفرآباد میں متعدد جرائم پیشہ افراد جنہوں نے شہریوں سے موٹرسائیکل چھینے اور ڈکیتیاں کیں انہیں بھی گرفتار کرلیاہے۔ ایس ایس پی کامزید کہناتھا کہ ملزمان کوکسی صورت محفوظ پناہ گاہیں بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جعفرآباد پولیس جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوتے ہوئے جرائم پیشہ افراد اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لارہے ہیں۔