15ستمبر کو سکول دوبارہ کھلنے کا امکان ہے ’طالبعلموں و اساتذہ کو ایس او اپیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہونا ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:48

15ستمبر کو سکول دوبارہ کھلنے کا امکان ہے ’طالبعلموں و اساتذہ کو ایس ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15ستمبر کو سکول دوبارہ کھلنے کا امکان ہے جس کیلئے طالبعلموں اور اساتذہ کیلئے طے شدہ ایس او اپیز پر عملدرآمد بڑی اہمیت کا حامل ہے، کووڈ19کے دوران استعمال ہونے والے آن لائن تعلیمی ذرائع سے لڑکیوں کی تعلیم اور سکول نہ جاسکنے والے بچوں کی تعلیم کا مسئلہ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔

وہ بیکن ہائوس میں پہلی عالمی آن لائن سکول آف ٹو مارو کانفرنس، "A World of Tomorrow: Negotiating a Better Future" کے انعقاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس عمر بن سلطان ا لعلمہ سمیت مختلف شعبوں کے 60 عالمی ماہرین نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور حکومت پاکستان کوووڈ 19کے حوالے سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف ماہر وبائیات ڈاکٹر مشعل خان اورہائوس آف لارڈز کی ممبر بیرنس مبارک نے شرکت کی۔تقریب میںمختلف موضوعات پر کئی پینلز اور پارلیمانی طرز کے مباحثے ایک ساتھ چلتے رہے، جن میں سماجی کارکنان نگہت دائود اور جبران ناصر، برطانیہ کے لارڈ جِم نائٹ اوارڈ یافتہ بین الاقوامی آرکیٹیکٹ،ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے سربراہ حماد نقی سمیت دیگر کئی ماہرین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔School of Tomorrowسیریز ایک نان پرافٹ پروگرام ہے جو 2000میں شروع ہوا اور بیکن ہائوس کی طرف سے سماجی ذمہ داری کے طور پر ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔