مرکنٹائل ایکس چینج میں 12.4ارب روپے کے سودے

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:52

مرکنٹائل ایکس چینج میں 12.4ارب روپے کے سودے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس انڈیکس 4,463کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کی12.4ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 16,470 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سود ے سونی کے ہو ئے جن کی مالیت 7.656 ارب روپے رہی جبکہ چا ندی کے سودوں کی مالیت 915.702 ملین روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 901.050 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 703.589 ملین روپے، این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 651.327 ملین رو پے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 589.393 ملین روپے ، ڈبلیو ٹی ا?ئی خام تیل کے سودوں کی Lمالیت 320.020 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 263.174 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 239.509 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 139.801 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں گندم کی 11 لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 47.862ملین روپے اور کاٹن کی 6لاٹس کے سود ے ہوئے جن کی مالیت 3.200ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :