علی زیدی نے عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی
پیپلز پارٹی بے نقاب ہوگئی ،قانون حرکت میں آ چکا ہے،سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے، وفاقی وزیر
ہفتہ 11 جولائی 2020 18:55
(جاری ہے)
حبیب جان نے ویڈیو میں کہا کہ عزیر بلوچ سے قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور نے ملاقاتیں کیں۔ لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔
وفاقی وزیر علی زید ی نے کہا کہ سیاست اور جرم ساتھ ساتھ چلے، حبیب جان نے آصف علی زرداری اور قادر پٹیل کو بے نقاب کیا جو کبھی ان کے ساتھ تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے متعلق دنیا کو سب کچھ پتہ چل گیا ہے اور قانون بھی حرکت میں آ چکا ہے اب سب اس جنگ میں میرا ساتھ دیں۔ سپریم کورٹ کو بھی اب معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ علی زیدی نے کہا کہ مافیا، ڈان اور جرائم پیشہ افراد بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔ حبیب جان بلوچ پیپلز پارٹی اور عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی تھے۔ میں خود سے بات نہیں کرتا جو بات کی وہ جے آئی ٹی سے متعلق کی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سے گھر خالی کروا کے بلاول ہاوًس بنائے گئے۔ ان لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے جن کے ساتھ مافیا، ڈان اور مجرموں نے زیادتیاں کیں۔ جے آئی ٹی رپورٹس میرے پاس 2 یا 3 دن سے نہیں آئیں میں 3 سال سے چیخ رہا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جو جے آئی ٹی سندھ حکومت نے جاری کی وہ حصہ نمبر ایک اور میری حصہ نمبر 2 ہے۔ سندھ حکومت نے تو مکمل جے آئی ٹی رپورٹ جاری نہیں کی لیکن میں سچ کو عوام تک پہنچانے میں خوف اور ڈر سے کام نہیں لوں گا اور صرف حق کا ساتھ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ سزا اور جزا اللہ کا قانون ہے اور مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ مجرمان ایوانوں میں بیٹھ کر بجٹ پر تقاریر کرتے ہیں، لیکن یہ تو سزا کے مستحق ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹر سائیکل پر دستاویز ملنے کا مقصد بطور وزیر لوگ مجھ سے مسائل کی بات کرتے ہیں اور میں روزانہ دیکھتا ہوں لوگوں کے مسائل کیا کیا ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.