رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت

ڈرگ کورٹس نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے عدالت حاضری کی معافی سے متعلق درخواست منظور کرلی

ہفتہ 11 جولائی 2020 19:56

رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) ڈرگ کورٹس کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے خلاف زیر سماعت منشیات کیس کی سماعت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کے وکیل کی جانب سے عدالت میں حاضری کی معافی سے متعلقہ دائر درخواست کو منظور کرلیا ہے اور رانا ثناء اللہ پر منشیات کیس کے حوالے سے فرد جرم عائد کرنے کے لئے کیس کی سماعت 22 اگست تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کے وکیل کی جانب سے عدالت میں حاضری کی معافی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ رانا ثناء اللہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں۔ جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔