ایم ڈی بیت المال سید عون عباسی کا شاہ زین بگٹی کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی کا دورہ

بم دھماکوں اور بارودی سرنگوں سے معذور افراد میں امدادی رقوم، بیوہ اور مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں

ہفتہ 11 جولائی 2020 20:58

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال سید عون عباسی نے ڈیرہ بگٹی سے منتخب ایم این اے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا اور ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں بم دھماکوں اور بارودی سرنگوں سے معذور افراد میں امدادی رقوم جب کے بیوہ اور مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں،اس موقع پر ایم ڈی بیت المال سید عون عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خصوصی ہدایت اور نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے اصرار پر ڈیرہ بگٹی آئے ہیں یہاں آکر لوگوں کی مدد کرتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہوئی انشاللہ آئندہ بھی ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان بھر میں اپنے مستحق بھائیوں کی بھرپور مدد کی جائے گی جبکہ نوابزادہ شازین بگٹی نے ایم ڈی بیت المال کی ڈیرہ بگٹی آمد اور مستحقین کی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں موجودہ حکومت سے پوری امید ہے کہ وہ لوگوں کی نہ صرف بنیادی ضروریات پوری کرے گی بلکہ شعبہ صحت سمیت لوگوں کی بہتر معیار زندگی میں بھی اپنا کردار ایمانداری سے ادا کرے گی۔