قبائلی جرگے اور روایات فوری انصاف کا موثر ذریعہ، صدیوں پرانے تنازعات کا پرامن تصفیہ آج بھی جرگے کے زریعے ممکن ہے، معتبرین

ہفتہ 11 جولائی 2020 20:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) بلوچستان کے قبائلی معتبرین نے کہا ہے کہ قبائلی جرگے اور روایات فوری انصاف کا موثر ذریعہ ہے صدیوں پرانے تنازعات کا پرامن تصفیہ آج بھی جرگے کے زریعے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار قلندرانی قبلے کے نو منتخب ٹکری میں آصف جان قلندرانی کی دستاد بندی کے موقع ہر سردار علی احمد قلندرانی ۔ٹکری میر آصف قلندرانی ۔

میر ہزار خان سمالانی ۔

(جاری ہے)

میر ناصر قمبرانی ندیم مراد قلندرانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد انصاف تک رسائی کا موثر نظام وقت کا تقاضہ ہے اسے فرسودہ کہنے والے ہی دراصل پرامن معاشرے کے قیام میں رکاوٹ یے فوری انصاف ہر ایک کی ضرورت ہے بلوچستان کے باشعور لوگ اپنے قبائلی معترین پر اعتماد کرتے ہوئے بزرگوں کی روایات کوجاری وساری رکھیں تاکہ پرامن اور عدل والے معاشرے میں رہ کر بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے اس موقع پر کورونا کی وبا کے خاتمے اور ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی دستار بندی کے بعد شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :