سوراب، انٹرنیٹ کی بندش کے تناظرمیں آن لائن کلاسز میں طلبہ کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ،مسئلہ کے حل کے لئے ہرممکن جدوجہدکررہے ہیں،حبیب اللہ خان موسیٰ خیل

ہفتہ 11 جولائی 2020 20:58

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنرسوراب حبیب اللہ خان موسیٰ خیل نے کہاہے کہ علاقہ میں انٹرنیٹ کی بندش کے تناظرمیں آن لائن کلاسزکے حوالے سے طلبہ کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اورمسئلہ کے حل کے لئے ہرممکن جدوجہدکررہے ہیں ،متعلقہ حکام سے مسلسل رابطہ میں ہیں امیدہے کہ معاملہ کاجلدایک مثبت حل نکل جائے گا،احتجاج شہریوں کاآئینی حق ہے مگرقومی شاہراہ اور سڑکوں کی بندش سے مطالبات حل ہونے کے بجائے عام عوام اذیت برداشت کرنے پرمجبورہوجاتی ہے ، اس لئے اپنے جائزمطالبات کواجاگرکرنے کے لئے قلم کوزریعہ ہتھیاربناناسب سے زیادہ موثرطریقہ ہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترمیں انٹرنیٹ بندش کے سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں ،طلبہ تنظیموں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیرمولاناعبدالرحمن بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری امان اللہ مینگل بی این پی عوامی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبرانجنیئریوسف میروانی پاک سرزمین پارٹی کے ضلعی صدرمیرابراہیم میروانی آغانصیرمیروانی پریس کلب کے صدرشبیراحمدلہڑی ،براہوئی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق چیئرمین سینئرصحافی امان صابربراہوئی جے یوآئی کے تحصیل امیرمولانامحمدعیسیٰ مولاناخان محمدسناڑی طلبہ رہنماء قدیرحسنی بلوچ لطیف بلوچ وحیدمیروانی ابوبکردانش جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری مولاناغلام رسول زہری ڈاکٹر خدائے رحیم زہری سمیت سیاسی جماعتوں،اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنزاورسول سوسائٹی کے نمائندں نے شرکت کی ،اجلاس میں علاقہ میں انٹرنیٹ سروس کی طویل بندش کے باعث طلبہ کو آن لائن کلاسزکے حوالے سے درپیش مشکلات پرتفصیلی غورخوص ہوا،اس موقع پرسیاسی جماعتوں کے نمائندوں اورطلبہ رہنمائوں نے انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں قومی شاہراہ بلاک کے فیصلے کوآخری ترجیح قراردیکر13جولائی کوروڈ بلاک کے فیصلے سے عدم اتفاق کااظہارکیا،ڈپٹی کمشنرحبیب اللہ خان موسیٰ خیل کاکہناتھامیری روزاول سے کوشش رہی ہے کہ معاملہ جلدازجلدحل ہوجائے اس سلسلے میں بارہامتعلقہ حکام سے رابطے بھی کئے اورانہیں تفصیلی صورتحال سے آگاہ بھی کرچکے ہیں،مزیدہرممکن جدوجہدکی جائے گی تاکہ علاقے کے اس توجہ طلب اوراہمیت کے حامل معاملہ کاکوئی حل نکل جائے اس سلسلے میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلانے سے گریزنہیں کریں گے اجلاس میں علاقہ تعلیم سے متعلق دیگرمسائل ، نادرامیں سائلین کے لئے سائبان کاانتظام ،ڈیجیٹل لائبریری کے قیام، موجودہ لائبریری کے لئے کتب کی فراہمی سمیت دیگرضروریات کی فراہمی پرگفت شنیدہوئی اورڈپٹی کمشنرکی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایاگیا،شرکارء اجلاس نے علاقے کی ترقی وخوشحالی کے لئے عملی اقدامات اورعوامی مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پرتوجہ دینے پرڈپٹی کمشنرحبیب اللہ خان موسیٰ خیل کی کاوشوں اوران کے کردارکوسراہتے ہوئے ان کی انتظامی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔