مون سون بارشوں کے باعث 10اضلاع کو ہائی رسک قراردیدیا گیا

ہفتہ 11 جولائی 2020 21:05

مون سون بارشوں کے باعث 10اضلاع کو ہائی رسک قراردیدیا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) مون سون بارشوں کے باعث 10اضلاع کو ہائی رسک قراردیدیا ہے ۔ شدید بارشوں ، آندھی اور طوفان کے باعث دس اضلاع میں حفاظتی پلان مرتب کرلیا گیا ہے آئندہ ہفتے سے ممکنہ طورپر دس اضلاع میں مون سون بارشوں کے باعث خطرناک صورتحال کے باعث پیشیگی ایمر جنسی پلان بھی جاری کردیاہے حفاظتی اقدامات کے تحت ادویات کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کیلئے ہسپتالوں کے سربراہوں او رضلعی محکمہ صحت کے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے ۔ پشاور سمیت صوبے کے دس اضلاع میں آئندہ ہفتے سے شدید بارشوں ، آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے لئے حفاظتی اقدامات قبل از وقت شروع کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :