لاہور ڈیفنس کے ایک گھر میں 17 سالہ لڑکی کی پھندہ لگی نعش برآمد

ہفتہ 11 جولائی 2020 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) ڈیفنس کے علاقہ اے بلاک کے ایک گھر میں عالیہ نامی 17 سالہ لڑکی کی پھندہ لگی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 17 سالہ عالیہ فیصل آباد کی رہائشی جو گزشتہ کافی عرصہ سے مذکورہ گھر میں کام کرتی تھی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالیہ کی پھندہ لگی نعش اس کے کمرے کے پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ عالیہ نے پھندہ لیکر خود کشی کی ہے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :