صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو کا زیر تعمیر فٹبال اسٹیڈیم کپوتو کا دورہ

ہفتہ 11 جولائی 2020 21:09

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو کا زیر تعمیر فٹبال اسٹیڈیم کپوتو کا دورہ سی اینڈ ڈبلیو کے اعلی آفیسران نے کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماں میر عبدالصمد عمرانی محمد نور فاروقی ٹکری محمد حسین شاہوانی و دیگر بھی موجود تھے اعلی آفیسران نیکام کے معیار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل پر توجہ مبذول کرانا ہوگا کھیلوں سے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا جو کہ مستقبل کیلئے اہم ہوگا اس موقع پر بی اے پی رہنماوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ علاقے میں صوبائی وزیر داخلہ کیفنڈزسے جاری ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں ان علاقوں کو ترقی کے سفر میں یکسر نظر انداز کیا گیا تھا مگر جس دن سے میر خالد جان لانگو اور اس کے بعد اس کے بھائی میر ضیااللہ لانگو اقتدار میں آئے ہیں وہ خاص کر پسماندہ علاقوں کو ترجیح دے رہے ہیں جوکہ ایک نیک شگون عمل ہیں ہم اہلیان علاقہ کے طرف سے میر ضیااللہ لانگو کا بے حد مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں یہ ترقی کا سفر ان پسماندہ علاقوں میں جاری وساری رہے گا انہوں نے کہاکہ میر ضیا لانگو 2018 کے موقع پر عوام کے ساتھ وعدہ وفا کر رہے ہیں جوکہ ایک مخلص لیڈر کی پہچان ہے۔