حکومت پورے صوبے میں ٹڈی دل کے خلاف فضائی اور زمینی اسپرے کر رہی ہے ،قمبر دشتی

زمینداروں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی زمہ داری ہے، سیکرٹری زراعت بلوچستان

ہفتہ 11 جولائی 2020 22:58

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2020ء) سیکرٹری زراعت بلوچستان قمبر دشتی نے کمشنر ژوب ڈویژن کے کانفرنس روم میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پورے صوبے میں ٹڈی دل کے خلاف فضائی اور زمینی اسپرے کر رہی ہے زمینداروں کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے تمام شعبوں میں آفسیران زمینداروں سے قریبی رابطے میں رہے اور انکے مسائل احکام بالا تک پہنچانے میں اپنی زمہ داری بھر پور طریقے سے انجام دیں انہوں نے کہا کہ زمیندار ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زمیندار سے ٹیکسز میں چھوٹ کی پالیسی بنا رہے ہیں ہمیں زمینداروں کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے آفیسران کو لاپر واہی اور غفلت کی کوئی گنجائیش نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ زمیندار کم پانی والے فصل کاشت کریں محکمہ نے زیتون کے اعلٰی قسم کے اٹھ ورائیٹیز اٹلی اور اسپین سے منگوائیں ہیں جو کہ صوبے کے زمینداروں میں مفت تقسیم کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ سر سبز بلو چستان ہمارا خواب ہے جو کہ زمینداروں کے تعاون کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا اس موقع پر ٹڈی دل کے حوالے سے محکمہ کے جانب سے فوکل پرسن محب اللہ کاکڑ نے انھیں بتایا کہ ہم نے ایک کروڑاٹھاسی لاکھ اور نو لاکھ نو اسی ہیکٹر ایریا پر زراعت کا سروے کیا جسمیں اٹھ ہزار اٹھ سو اکاسی ہیکٹر پر باغات اور چھ ہزار تیس ہیکٹر پر سبزیوں کو نقصان پہنچا اس موقع کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ ڈپٹی کمشنر فیاض علی پر ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن عارف شاہ کاکڑ ڈائرکٹر ریسرچ عبدا لمتین ڈپٹی ڈائرکٹرتوسیع شاہ حسین ڈپٹی ڈائرکٹر واٹر مینجمنٹ نور محمد ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کریم ناصر ڈپٹی ڈائرکٹر واٹر مینجمنٹ دکی ٹکا خان و دیگر افیسران بھی موجود تھے۔