کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کی پشاور ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے طوفانی بارش کے باعث موسم شدید خراب ہو گیا، لینڈنگ نہ کر پانے کے باعث پرواز کا رخ پشاور کی جانب موڑ دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 جولائی 2020 19:36

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کی پشاور ائیرپورٹ ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی 2020ء) کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کی پشاور ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ، وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے طوفانی بارش کے باعث موسم شدید خراب ہو گیا، لینڈنگ نہ کر پانے کے باعث پرواز کا رخ پشاور کی جانب موڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جانے والی ایک نجی ائیرلائن کی پرواز نے پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کا موسم شدید خراب ہے، جس کے بعد ہنگامی طور پر پرواز کا رخ پشاور کی جانب موڑا دیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز جب اپنی منزل کے قریب پہنچی تو وفاقی دارالحکومت کا موسم شدید خراب تھا۔ طوفانی بارش کے باعث نجی ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے میں ناکام رہی۔ ایسے میں ہنگامی طور پر طیارے کے پائلٹ کو پرواز کا رخ پشاور کی جانب موڑنے کا حکم دیا گیا۔

بعد ازاں طیارے کو بحفاظت پشاور ائیرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ اس دوران طیارے یا طیارے میں موجود کسی مسافر کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی موسم کی شدید خرابی کے باعث اسلام آباد جانے والی ایک پرواز کی دوسرے شہر میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی تھی۔