پاکستان کو کورونا کی روک تھام کیلئے استعمال ہونے والے سامان کیلئے دنیا سے آرڈر ملنے لگے

کورونا وبا کے دوران حفاظتی ساز وسامان کی طلب کی وجہ سے ملکی برآمدات میں بحالی کا امکان ہے: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 11:11

پاکستان کو کورونا کی روک تھام کیلئے استعمال ہونے والے سامان کیلئے دنیا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12جولائی 2020ء) : مبینہ طور پر چین سے شروع ہونے والی کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے تجارت بھی بند ہے اور دنیا بھر کے ممالک کی معیشتیں نقصان اٹھا رہی ہیں اور تجارتی خسارے بڑھتے جارہے ہیں۔ اب تک دنیا میں 1کروڑ 28لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے ساڑھے 5لاکھ سے زائد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

دنیا لاک ڈاؤن سے گزر رہی ہے اور آمدورفت کے تمام راستے بند ہیں۔ ایسی صورتحال میں تجارت بھی بند ہے اور پاکستان بھی اس سے متاثر ہورہا ہے لیکن اب ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان کو کورونا کی روک تھام کیلئے استعمال ہونے والے سامان کیلئے دنیا سے آرڈر ملنے لگے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران حفاظتی ساز وسامان کی طلب کی وجہ سے ملکی برآمدات میں بحالی کا امکان ہے.عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ انفرادی حفاظتی سامان،ماسک اور دیگر حفاظتی آلات کی اب ایک نئی مارکیٹ بن گئی ہے،اس کے علاوہ پاکستانی برآمدات کا نصف حصہ ٹیکسٹائل سیکٹر پرمشتمل ہے،اس کیلیے بھی آرڈر موصول ہونے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ سات ماہ کے دوران پاکستانی برآمدات میں واضح کمی آئی ہے،تاہم اب کورونا کے حفاظتی اشیا سازی میں پاکستان نے خاصی پیش رفت کی ہے اور امید ہے رواں سال گزشتہ سال سے بہتر ہو گا۔