لاہور ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال، میڈیا پر چلنے والی حکومت کے ذمہ 55 کروڑ کے واجب الادا کی خبر جعلی قرار

ایکسپو سنٹر لاہور ہسپتال کی جگہ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، زمین پنجاب حکومت کے پاس ہے، حکومت پر واجب الادا کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں جعلی اور بے بنیاد ہیں: وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 11:29

لاہور ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال، میڈیا پر چلنے والی حکومت کے ذمہ 55 کروڑ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2020ء) لاہور ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال، میڈیا پر چلنے والی حکومت کے ذمہ 55 کروڑ کے واجب الادا کی خبر جعلی قرار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر لاہور ہسپتال کی جگہ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، زمین پنجاب حکومت کے پاس ہے، حکومت پر واجب الادا کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں جعلی اور بے بنیاد ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ''میڈیا پر جو ایکسپو سنٹر کے کرائے سے متعلق خبریں چل رہی ہیں یہ حقیقت کے برعکس ہیں، ایکسپو سنٹر لاہور ہسپتال کی جگہ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، ایکسپو سنٹر لاہور ہسپتال کی زمین پنجاب حکومت کے پاس ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور اس کی نگرانی کرتے ہیں''۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال استعمال کرنے کا فی مریض کرایہ 9 لاکھ روپے بن گیا، ایکسپو انتظامیہ نے حکومت سے فیلڈ ہسپتال کے کرائے کی مد میں 55 کروڑ روپے مانگ لیے، ایکسپو انتظامیہ نے مراسلہ ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کو ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا تھا کہ ایکسپو سنٹر نے حکومت پنجاب سے 55 کروڑ روپے کا بل صرف کرایہ مانگ لیا ہے۔ خبر میں کہا گیا تھا کہ ایکسپو سنٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک فیلڈ ہسپتال میں 600 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ جس کرائے کی مد میں کُل ببل کی رقم 55 کروڑ روپے بنتی ہے۔ جو کہ فی مریض کے علاج کے حساب سے 9 لاکھ 5 ہزار 548 روپے بنتی ہے۔
تاہم اب اس خبر کو خلچ قرار دیدیا گیا ہے۔

نجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹوئٹر پر جاری پیغام سے قبل بھی ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور ایکسپو سینٹر کی عمارت کرائے پر نہیں ہے بلکہ اسے ملکی مفاد کی خاطر استعمال میں لایا گیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت لاہور ایکسپو سنٹر میں قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال پر پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی فضول خرچی نہیں کی گئی اور نہ ہی پنجاب حکومت کے ذمہ کرائے کی مد میں رقم واجب الادا ہے۔