کورونا کی وجہ سے سیاح ائیرپورٹ پر پھنس گیا

رومن شہری 100روز سے فلپائن کے منیلا ائیرپورٹ پر رہنے پر مجبور، مدد کی اپیل کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 12:01

کورونا کی وجہ سے سیاح ائیرپورٹ پر پھنس گیا
منیلا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12جولائی 2020ء) کورونا کی وجہ سے سیاح ائیرپورٹ پر پھنس گیا، رومن شہری 100روز سے فلپائن کے منیلا ائیرپورٹ پر رہنے پر مجبور، گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہونے والی کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ تقریباََ تمام آمدورفت بھی بند ہے اور اکثر مملک میں ابھی بھی فضائی سفر پر پابندی عائد ہے۔

ایسے میں کچھ بدقسمت لوگ ایسے بھی ہیں جو ائیرپورٹس پر پھنس گئے ہیں۔ چند روز قبل ایک بھارتی خاتون کی خبر سامنے آئی تھی جو کہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر تھی اور امریکا سے واپسی پر جرمنی کے ائیرپورٹ پر پھنس گئی تھی۔ اب ایک اور ایسے ہی شخص کی خبر آئی یے جو کہ 100روز سے بھی زیادہ عرصے سے ائیرپورٹ پر پھنسا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رومن سیاح ٹرومیفو سیاحت کیلئے فلاپئن آیا تھا لیکن وہاں پہنچ کر اسے فلپائن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ فلاپائن نے سیاحتی ویزوں پر پابندی عائد کردی تھی، اسی دوران ائیرایشیا نے اپنی فلائٹس بھی بند کر دیں جسکی وجہ سے شہری آئیرپورٹ پر ہی پھنس گیا۔

رومن شہری 20مارچ سے منیلا ائیرپورٹ کے ڈیپارچر ہال میں پھنسا ہوا ہے۔ ٹرومیفو نے اپیل کی ہے کہ اس کی مدد کی جائے اور اسے اس کے ملک بھیجا جائے۔ ٹرومیفو کی خبر سامنے آنے کے بعد 2004کی ایک فلم کا تذکرہ دوبارہ ہونے لگا ہے جو کہ ایک ایرانی پناہ گزین پر بنائی گئی تھی جو کہ پیرس کے ائیرپورٹ پر پھنس گیا تھا۔ ٹرمیفو کا اس وقت منیلا ائیرپورٹ پر موجود ہے اور اسکی جانب سے بک کی گئی دونوں فلائٹس کینسل ہوجانے کے بعد وہ ائیرپورٹ پر پھنس کر رہ گیا ہے۔ فلائٹس نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہ تو بنکاک واپس جا سکتا ہے اور نہ ہی فلپائن میں داخل ہوسکتا ہے۔