کورونا وائرس، ولی عہد دبئی کا کاروباروں کی بحالی کے لیے 40 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا امدادی پیکج

اتوار 12 جولائی 2020 12:05

کورونا وائرس، ولی عہد دبئی کا کاروباروں کی بحالی کے لیے 40 کروڑ80 لاکھ ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) امارت دبئی نے کورونا وائرس کے منفی معاشی اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے اور کاروباروں کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب درہم (40 کروڑ 80لاکھ ڈالر) کے نئے مالیاتی پیکج کی منظوری دی ہے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اس پیکج کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’یہ کووِڈ-19 کی وًبا کے ردعمل میں تیسرا پیکج ہے۔

(جاری ہے)

اس کو ملا کر مجموعی طور پر چھے ارب 30 کروڑ درہم صرف کیے جائیں گے۔شیخ حمدان نے اس مالیاتی پیکج سے مستفید ہونے والوں کی فہرست بھی جاری کی ہے،ان میں تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ ’’ہم نے جرمانوں کی تنسیخ کا فیصلہ کیا ہے اور نجی سکولوں کو آیندہ دسمبر کے آخر تک تجارتی اور تعلیمی لائسنسوں کے اجراء اور تجدید کے لیے فیس میں استثنا دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔‘‘

متعلقہ عنوان :