پیرس ،کورونا وائرس کیسز میں کمی پر تھیم پارک ڈزنی لینڈ دوبارہ کھولنے کا اعلان

اتوار 12 جولائی 2020 13:25

پیرس ،کورونا وائرس کیسز  میں کمی پر تھیم پارک ڈزنی لینڈ دوبارہ کھولنے ..
پیرس۔ 12جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) فرانسیسی حکومت نے دارالحکومت پیرس میں قائم تھیم پارک ڈزنی لینڈ کو ایک مرتبہ پھر 15 جولائی سے کھو لنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی نشریا تی ادارے کے مطابق پیرس حکام نے کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی ہونے کے باعث عوام کے لئے تھیم پارک ڈزنی لینڈ دوبارہ 15 جولائی سے کھولنے کا اعلان کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ڈزنی لینڈ کو کھولنے کا فیصلہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد کیا گیا۔تھیم پارک کی انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈزنی لینڈ کا دورہ کرنے والوں کے لئے سیاحوں کو ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہوگا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کو یقینی بنائی جاسکے اور تھیم پارک کی رونقیں بحال کرنے کیلئے مرحلہ وار مختلف سیکشنز کھولے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پیرس میں واقع اس تھیم پارک ڈزنی لینڈ کو وجود میں آئے 28 برس گزر چکے ہیں جسے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بند کردیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :