ڈالرسمگلنگ گرل ایان علی کا شوبز میں واپسی کا عندیہ
آئندہ ایک یا دو ہفتے میں بیک وقت 7 نئے گانے ریلیز کرنے کا اعلان مداحوں کو 5 سال بعد شوبز میں واپسی اچھی لگے گی ،گانوں کو بھی بہت پسند کیا جائیگا،ماڈل و گلوکارہ
اتوار 12 جولائی 2020 13:55
(جاری ہے)
ان پر فرد جرم عائد کرنے سمیت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل کیا گیا تھا اور وہ فروری 2017 تک مذکورہ کیس کا عدالتوں میں سامنا کرتی رہیں۔
تاہم فروری میں سپریم کورٹ نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی، جس کے بعد وہ 17 فروری 2017 کو دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔ان کیخلاف سمگلنگ کیس ختم نہیں ہوا تھا اور انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور گزشتہ برس مارچ میں سپریم کورٹ نے ان کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ بادی النظر میں ملزمہ کرنسی سمگلنگ میں ملوث پائی گئیں۔کرنسی سمگلنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک جانے والی ماڈل ایان علی گزشتہ تین سال میں سوشل میڈیا پر بھی انتہائی کم متحرک دکھائی دیں۔تاہم 11 جولائی کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں شوبز میں واپسی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ایان علی نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں لگڑری گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ ایک یا دو ہفتے میں ان کے بیک وقت7 نئے گانے ریلیز ہوں گے۔ماڈل و گلوکارہ نے امید کا اظہار کیا کہ ان کے مداحوں کو 5 سال بعد ان کی شوبز میں واپسی اچھی لگے گی اور ان کے گانوں کو بھی بہت پسند کیا جائے گا۔ماڈل نے گاڑیوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی پسندیدہ لمبورگینی گاڑی میں مذکورہ گانوں کو سن کو یہ یقین دہانی کرنا چاہتی ہیں کہ گانوں کی میوزک اور آواز مداحوں کو محظوظ کرے گی یا نہیں۔اگرچہ ماڈل و گلوکارہ نے بیک وقت 7 نئے گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے گانوں کو ریلیز کرنے کی واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے گانوں کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات بتائیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.