عمر اکمل نے ’’کمائی‘‘ کا نیا سلسلہ ڈھونڈ لیا

لڑکیوں سے ڈانس کروا کر سوشل میڈیا ایپ سے لاکھوں روپے کمانے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 جولائی 2020 14:21

عمر اکمل نے ’’کمائی‘‘ کا نیا سلسلہ ڈھونڈ لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2020ء ) چھوٹے اکمل کے بڑے کارناموں کا سلسلہ جاری ، کرکٹ کرپشن کیس میں تین سال پابندی کی سزا کاٹنے والے عمر اکمل نے ’’کمائی‘‘ کا نیا سلسلہ ڈھونڈ لیا- ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سماجی رابطہ ایپلی کیشن سے لاکھوں روپے کمانے لگے ہیں ، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمراکمل لڑکیوں سے ڈانس کروارہے ہیں-
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر پیر بروز 13 جولائی کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر، لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔

اس سلسلے میں دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت مؤخر کردی تھی۔ 27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔