آنٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کو میرے پیچھے لگا دیا ہے: حلیم عادل شیخ

مجھ پر منی لانڈرنگ اور چائنا کٹنگ کا کوئی الزام نہیں ہے، لیڈرشپ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی الزام ہے تو اسے اداروں کے سامنے جاکر کلئیر کریں: رہنما تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 17:40

آنٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کو میرے پیچھے لگا دیا ہے: حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 جولائی2020ء) آنٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کو میرے پیچھے لگا دیا ہے، رہنما تحریکِ انصاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مجھ پر منی لانڈرنگ اور چائنا کٹنگ کا کوئی الزام نہیں ہے، لیڈرشپ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی الزام ہے تو اسے اداروں کے سامنے جاکر کلئیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 1991 میں 4ایکڑ زمین لی، اس پر قرض لے کر پولٹری فارم بنایا اور قرض واپس کیا، ایک ایک کاغذ موجود ہے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا، آنٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کو میرے پیچھے لگا دیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ حکومت کیخلاف نیب میں بے ضابطگیوں پر درخواست جمع کرائیں گے، ہم میں سے کوئی بھی مسٹر ٹین پرسنٹ نہیں، سندھ حکومت کو تمام لینڈ مافیا کی معلومات ہے لیکن وہ ان پر کیس نہیں بنا سکی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکوانصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی، پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو، سمیر میر شیخ، جام فاروق، علی میرجت اوردیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے نیب کو کسی نے شکایات بھیجی جس پر نیب نے افسران سے معلومات لینے کے لئے لیٹر نکالا ہے تو اس پر میڈیا پر دکھایا جارہا ہے کہ حلیم عادل شیخ نیب کے ریڈار پر، گھیرا تنگ ہوگیا، تباہی آنے والی ہے وغیر وغیرہ۔ حلیم عادل شیخ پر پ پ والے شکایات کرکے ان کی آواز دبانا چاہتے ہیں۔

زرداری سب سے بڑی بیماری اس ملک پر بھاری میڈیا سے اس کو بھول گئیہے۔ اس پر جو جے آئی ٹی بنی اس کو بھلا دیا گیا۔ مراد علی شاہ ٹھٹھہ شکر مل کو سو کروڑ دیئے اس کو بھلا دیا۔ آڈٹ رپورٹ میں اربوں کے کیس ہیں اس پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ ایک شکایات نیب میں جاتی ہے اس پر توجہ دی جارہی ہے جب اس قسم کی باتیں ہوتی ہیں تو میڈیا کی نیت پر سوال اٹھتے ہیں۔