حلقہ کی تعمیر و ترقی اورخوشحالی میرا مشن ہے جس کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، حلقے میں فراہمی و نکاسی آب کے علاوہ دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب

اتوار 12 جولائی 2020 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) :وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اورخوشحالی میرا مشن ہے جس کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ حلقے میں فراہمی و نکاسی آب کے علاوہ دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے مین وارث پورہ برکت پورہ بلاک اے بی سی ڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا جبار انور، ڈی ایم ڈی واسا و دیگر افسران کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعدادموجود تھی۔انہوں نے موقع پر موجود مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی انکی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔ برکت پور ہ اے بی سی ڈی بلاک کا فراہمی و نکاسی آب کا 30سالہ دیرینہ مسئلہ پائیدار بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے جس سے عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق شہریوں کو دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کی نشاندہی کریں جنہیں ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حلقہ این اے 108 کو بری طرح نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو ا۔

عوام کی محبت ہم پر قرض اور محرومیوں کو فرض سمجھ پر حل کیا جارہا ہے۔ بلاتفریق حلقہ کے مسائل کے لئے کوشاں رہیں گے۔ عوامی مشاورت کو مقدم رکھا جائے گا۔ عوامی خدمت کے لئے میرے دفتر کے دورازے کھلے ہیں کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر فراہمی و نکاسی آب کا مسئلہ حل کرانے پر اہلیان علاقہ نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس لگن اور محنت سے عوامی مسائل کو حل کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔