ملک میں کورونا کے ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد مریض مکمل صحتیاب ہوگئے

کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2521 نئے کیسز رپورٹ: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اتوار 12 جولائی 2020 18:30

ملک میں کورونا کے ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد مریض مکمل صحتیاب ہوگئے
گ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور74 افراد کا انتقال ہوا۔پنجاب میں کورونا کے 2 ہزار6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

سندھ ایک ہزار747، خیبرپختونخوا ایک ہزار87، بلوچستان126، اسلام آباد152، آزادکشمیر43 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ملک کے 733اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئیسہولیات میسر ہیں اور393 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئی1820 وینٹی لیٹرز دستیاب۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور ا?ج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 836 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار 157، اسلام ا?باد میں 14 ہزار23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 اور ا?زاد کشمیر میں ایک ہزار 564 افراد متاثر ہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔