wوفاق اور صوبے رسہ کشی کے بجائے کارکردگی دکھائیں ‘ فائق شاہ

ارباب اختیار کرپشن، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں پر پردہ ڈال رہے ہیں‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

اتوار 12 جولائی 2020 18:30

۷ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حکومتیں رسہ کشی میں مصروف ہیں جو حکومت منشور اور وعدے پر اقتدار میں آتی ہے وہ ایوان اقتدار میں قدم رکھتے ہی ردی کی نذر ہو جاتا ہے، مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ کراچی کی عوام کا کیا قصور ہے جن کو پانی، بجلی اور صفائی سے محروم کر دیا گیا ہے، سندھ کے غریب عوام علاج، روزگار اور انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، جبکہ بلوچستان کی عوام غربت، ظالمانہ اور مقامی حکومتوں کے جابرانہ نظام میں زندگی گزارنے پرمجبور ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو حکومتی چھتری کے نیچے رکھا گیا ہے، کرپشن کی کہانیاں خیبرپختونخوا سے سندھ تک زبان زد عام ہیں، یہی حال گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حکومتی کارکردگی کا ہے، سیاحت کی صنعت کو تباہ کر دیا گیا ہے، ٹمبر مافیا جنگلات کو چاٹ کر مال و دولت جمع کر رہا ہے، ماحول کو تباہ کیا جارہا ہے اور ایک ارب درخت لگانے والے سو رہے ہیں، جب تک تمام ادارے مل کر ایک پلیٹ فارم پر متحد نہیں ہوں گے، اس وقت جاندار پالیسیاں اور غیر جانبدار احتساب ممکن نہیں ہے، امن ترقی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ قابل عمل جمہوری نظام کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے تاکہ سیاسی رسہ کشی اور اقتدار کی رسہ کشی ختم ہو سکے اور پاکستان آگے بڑھ سکے۔

ط