غ*عمران خان کساد بازاری کے باوجود معاشی بہتری کے لیے پرعزم ہیں، عبدالعلیم خان

ً وزیراعظم سارے وعدے پورے کر رہے ہیں،موجودہ حکومت تمام شعبوں میں حقیقی ترقی پر یقین رکھتی ہے ، گفتگو

اتوار 12 جولائی 2020 18:30

ٹ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود وزیراعظم عمران خان سارے وعدے پورے کر رہے ہیں،عمران خان کساد بازاری کے باوجود معاشی بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود ملک بہتری کی طرف گامزن ہے،حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے وزیراعظم عمران خان معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں،عالمی،ملکی منظر نامہ غیر معمولی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔

عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کساد بازاری کے باوجود معاشی بہتری کے لیے پرعزم ہیں،وزیر اعظم روزگار دینے کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن نے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ کیا،مشکلات کے باوجود وزیر اعظم سارے وعدے پورے کر رہے ہیں،موجودہ حکومت تمام شعبوں میں حقیقی ترقی پر یقین رکھتی ہے وزیراعظم کا مشن ملک کو مسائل سے نکالنا اور ترقی یافتہ بنانا ہے،عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کاوشیں کر رہے ہیں۔