Live Updates

sاحتساب کے عمل کو سبوتاژ نہیں ہونے دینگے ‘ عبد اللہ رومان

-تمام کرپٹ عناصر نے حکومت کے خلاف ایکا کرتے ہوئے حکومت پر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،رہنماء تحریک انصاف پشاور

اتوار 12 جولائی 2020 18:30

Wپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبد اللہ رومان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ملک میں احتساب کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے جس سے اپوزیشن جماعتوں کی صفوں میں ماتم بچھ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بر سر اقتدار آتے ہی کرپشن کرنیوالوں کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان کردیا جس پر تمام کرپٹ عناصر نے حکومت کے خلاف ایکا کرتے ہوئے حکومت پر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے باعث احتساب کا عمل متاثر ہو رہا ہے تاہم حکومت اپوزیشن کی جانب سے احتساب کے عمل کو سبوتاژ نہیں ہونے دے گی اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی چاہے وہ جس پارٹی سے بھی ہوں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات