وزیراعظم آفس کی عالمی اور سفارتی محاذ پرعمران خان کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری

ویڈیو میں مودی کی سازشوں کو ناکام بناتے دکھایا گیا، یو اےای، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو مثالی بنایا، مودی کا فاشسٹ نظریہ بےنقاب کیا، اور سفیر کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کی۔ وزیراعظم عمران خان آفس ویڈیو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 جولائی 2020 19:02

وزیراعظم آفس کی عالمی اور سفارتی محاذ پرعمران خان کی کامیابیوں کی ویڈیو ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جولائی 2020ء) وزیراعظم آفس نے عالمی اور سفارتی محاذ پر وزیراعظم کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں مودی کی سازشیں ناکام بنانے کی وزیراعظم کی کوششوں کو دکھایا گیا، یو اےای، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو مثالی بنایا گیا، مودی کا فاشسٹ نظریہ بےنقاب کیا، اور سفیر کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے عالمی اور سفارتی محاذ پر وزیراعظم عمران خان دو سالوں میں کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ویڈیو میں مودی کی سازشیں ناکام بنانے کی وزیراعظم کی کوششوں کو دکھایا گیا۔ ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پر مقبولیت کا اعتراف بھی دکھایا گیا۔ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر بنائی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے یو اےای، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو مثالی بنایا گیا۔ افغان امن عمل سمیت سعودی ایران تنازع میں پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرگیا۔ وزیراعظم نے بہترین خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کو تنہاء کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف مودی کا فاشسٹ نظریہ عالمی سطح پر بےنقاب کیا گیا۔


وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا بھرمیں آواز بلند کی۔ دوسری جانب وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں اداروں اور نظام کو بہتر بنانے سمیت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عوام نے وزیراعظم عمران خان کو مسائل سے نمٹنے اور بدعنوان اور لوٹ مار کرنے والے عناصر کے احتساب کیلئے بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔

ملک کی قیادت عوام کو ریلیف دینے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تصور کو عالمی ممالک نے بھی تسلیم کیا ہے۔ پاکستان میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال بھارت سے کہیں بہتر ہے۔ کووڈ وبا کے دوران وزیراعظم نے معاشی استحکام کے علاوہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی بھی بات کی۔