Live Updates

ئ* مفادپرستوں اور کرپٹ عناصر نے ہردورمیں عوامی حکومتوں کیخلاف سازشیں کیں،فرح اعظمیٰ

اتوار 12 جولائی 2020 19:15

Mسیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے کہا ہے کہ مفادپرستی وکرپشن کی سیاست کرنے والوں نے ہردورمیں ملک وقوم کی خدمت کرنے والی حکومتوں کے خلاف سازشیں کیں اور آج بھی ایٹمی پاکستان میںماضی میںکرپشن کرنے والے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں جو ناکا م ہوجائیں گی کیونکہ پاکستانی قوم وزیر اعظم عمران خان اوروزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیں ، پکاگڑھا میں خواتین سے خطاب کے دوران سیدہ فرح اعظمی نے مزید کہا کہ ماضی کے ادوار میں ریکارڈپیمانے پر کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیااور آج بھی اقتدارسے محروم کرپٹ سیاستدانوں پریشان حال ہیں اسی وجہ سے ملک وقوم کے خلاف سازشیں کرکے سیاست چمکارہے ہیں لیکن قوم انہیں پہلے ہی نظر انداز کرچکی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اورترقی وخوشحالی کی رفتار تیزہوئی ہے ،رضیہ ناصر، شائستہ رضوی ، عالیہ حنا اوردیگر نے بھی خطاب کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات