مظفرگڑھ، کرپشن کی شکایات، غیر تسلی بخش کارکردگی پر 31پولیس ملازمین کے تبادلے

اتوار 12 جولائی 2020 19:30

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے کرپشن کی شکایات اور غیر تسلی بخش کارکردگی کی بنیاد پر لیڈی پولیس اہلکاروں سمیت31پولیس ملازمین کے تبادلے کردیئے، ملازمین میں سب انسپکٹر ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت متعدد کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تبادلوں کا مقصد محکمہ پولیس میں کرپشن کو روکنا اور پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او محکمہ پولیس میں اصلاحات کرنے اور اچھی تبدیلیاں لانے کے خواہشمند ہیں اور یہ تبادلے بھی اسی پروگرام کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :