موضع جھلار دولتانہ کی رہائشی معذور بچی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی

اتوار 12 جولائی 2020 20:45

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی کوششوں سے سے معذور لڑکی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی پرائمری جماعت کی طالبہ الفت کے والدین بھی حیات نہیں ہیں اور اس کے ماموں اس کی پرورش کررہے ہیں بچی نے حال ہی میں ناظرہ قرآن پاک بھی مکمل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بچی سے ملاقات کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ موضع جھلار دولتانہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بچی کے سر پر دست شفقت رکھا اور نقد انعام کے ساتھ تحائف دیئے ۔ڈپٹی کمشنر نے بچی کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ معذور افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، تھوڑی سی توجہ دیکر ان کو معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :