رفاعی سماجی کاموں میں خدمات میں کام کرنے والوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے ، مو لانا عبد الحق ہا شمی

بلوچستان میں سماجی فلاحی کاموں کی اشد ضرورت ہے فاصلے ،غربت ،بے روزگاری بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں کام کے بہترین مواقع ہیں،صوبائی امیر جماعت اسلامی بلوچستان

اتوار 12 جولائی 2020 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2020ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ رفاعی سماجی کاموں میں خدمات میں کام کرنے والوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے بلوچستان میں سماجی فلاحی کاموں کی اشد ضرورت ہے فاصلے ،غربت ،بے روزگاری بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں کام کے بہترین مواقع ہیں ۔

عبدالرب نشترسوسائٹی سماجی خدمات میں مزید بہتری لانی چاہیے۔بلوچستان میں حکومت سے بہت سی توقعات ہوتی ہے مگر بدقسمتی سے بدعنوانی ،اقرباء پروری اور غفلت وکوتاہی کی وجہ سے عوامی سماجی مسائل حل نہیں ہوتے ترقیاتی حکومتی فنڈزاکثربدعنوانی کی نظرہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی کے بجائے بدترین اضافہ ہوجاتاہے صوبے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہو ااگر ہوابھی ہے تو وہ کرپشن کی نظر ہوکر فائلوں تک محدود ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں سردار عبدالرب نشترسوسائیٹی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیوفیض اللہ خان کاکڑسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر میر محمد عاصم سنجرانی بھی موجودتھے اس موقع پر مولاناعبدالحق ہاشمی کو فیض اللہ کاکڑ نے سردار عبدالرب نشتر سوسائٹی کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی مولانا عبدالحق ہاشمی نے خوشی واطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں تعلیم صحت سمیت زراعت ومعیشت ہر سطح پر کام کے مواقع موجودہیں دیہاتوں میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے دیہاتی آبادی شہروں کی طرف منتقل ہورہی ہے اور شہرمیں حکومتی غفلت وکوتاہی اورکرپشن کی وجہ سے ترقیاتی کام سمیت روزگارتعلیم وصحت کی سہولیات ناپید ہورہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ دار تو پیسہ خرچ کرکے کام نکال لیتاہے مگر غریب وکم آمدنی والوں کیلئے مشکلات وپریشانیوں کے سواکچھ نہیں ۔

جماعت اسلامی نے اس ظلم کے خلاف ہر فورم پر بھر پور آوازاُٹھائی اور سماجی فلاحی کاموں کیلئے الخدمت فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے صوبے کے تما م اضلاع میں ریلیف کام کیے اور بلخصوص سیلاب بارش زلزلہ ودیگر آفات کے شکار اضلاع وشہروں کو زیادہ اہمیت دی ۔الحمداللہ ہماری خدمات بلاتفریق رنگ ونسل اور زبان ہر مسلک مذہب اور قوم کیلئے ہیں ۔بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں اور علمائے کرام وقبائلی عمائدین کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا چاہیے تاکہ اپنے عوام کو پریشانیوں ومشکلات کے دلدل سے نکال دیں ۔