بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، وزیر اعظم عمران خان

افغان امن عمل سمیت سعودی ایران تنازعہ میں پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر گیا،بیان وزیر اعظم آفس

اتوار 12 جولائی 2020 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو مثالی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہائوس نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت سعودی ایران تنازعہ میں پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر بنائی۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا بھر میں آواز بلند کی، جبکہ بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مودی کا فاسشٹ نظریہ عالمی سطح پر بے نقاب کیا گیا۔