انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر دو سال پہلے واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا‘مریم نواز

اتوار 12 جولائی 2020 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو سزا سنائے جانے کے بعد 13 جولائی 2018 کو وطن واپسی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہاتھا عین اس وقت سزاسنانے کے پیچھے جو مقاصد تھیوہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے گناہ نواشریف کو دبا میں آکر ناحق سزا سنائی گئی۔وطن کی مٹی گواہ ہے اور رہے گی۔