ھ*جمعیت امریکی ڈکٹیشن اور آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد پاکستان چاہتی ہے ،جے یو آئی

اتوار 12 جولائی 2020 21:45

ث*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ‘سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد‘ جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ‘ مولانا مفتی محمد روزی خان شیخ ‘مولانا احمد جان‘ مولانا محمد ہاشم خیشکی‘ حافظ عبد الحق حقانی‘ مولانا اشرف جان ‘ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی ‘سالار حافظ مجیب الرحمن ملاخیل ‘مولانا سعداللہ آغا ‘ حافظ مولانا سردار محمد نورزئی‘ حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ‘ مولانا محمد عارف شمشیر‘ حافظ دوست محمد‘ حافظ رحمان گل اور دیگرنے کہا کہ جمعیت امریکی ڈکٹیشن اور آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد پاکستان چاہتی ہے ،صحافت کے ستون کو گرانے کی احمقانہ ہتھکنڈوں سے حکومت کی’’صفربرداشت‘‘عیاں ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ مغرب کی آشیرباد سے بننے والی کٹھ پتلی حکومت نے ملک کی اساس و بنیاد کو ہلاکرکے رکھ دی ہے ملک کی اسلامی شناخت ،ختم نبوت اور اسلامی تہذیب کو نقصان پہنچانے کے لیے غیر ملکی چہرے مختلف ناموں سے حکومت کے زیر سایہ خطرناک منصوبوں پر کام کررہے ہیں قادیانی لابی کی سرگرمیاں کشمیر کے سودا نے بہت کچھ طشت از بام کردیا ہے اس حوالے سے ایک وفاقی وزیر کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ کابینہ میں اکثر وہ لوگ ہیں جن کو ہم نہیں جانتے بلکہ وزیر اعظم کے اردگرد اکثروہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان میں وقت ہی نہیں گزاراہے، جمعیت علما اسلام کے رہنماں نے حکومت کی جانب سے شعبہ صحافت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اس سے دبانے کا مقصد مکروہ کردار کو چھپانے کی کوشش ہے جیساکہ کوئی اپنی بدصورت شکل نہیں دیکھنا چاہتا تو وہ آئینہ توڑ کر اپنے آپ کو دھوکہ دیتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کسی بھی قسم کی جائز تنقیدی خبر کو تحمل سیبرداشت کرنے کی اخلاقی جرات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تمام چینلوں کے ذمہ داران کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے واجبات ادا کیے جائیں تا کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں مل سکیں، مزید یہ کہ 24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے کے اقدام کو فوری واپس لیا جائے تا کہ میڈیا ورکرز کو بے روزگاری سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمن جیسی قدآور شخصیت کے ساتھ انتقامی کارروائی ظلم کی انتہا ہے ان کو فوری طور پر رہا کیاجائے وہ پہلے سے شدید صدمے کے عالم میں ہیں پہلے بھائی اور اب ہمشیرہ کے انتقال سے خدانخواستہ ان کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے دریں اثناء جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق مولانا حکیم حبیب اللہ بڑیچ مولانا محمد طاہر تو حیدی حاجی صالح محمد نے جمعیت علما اسلام رند آباد یونٹ کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس کی صدارت یونٹ کے امیر مولانا حافظ عبدالباسط نے کی اس موقع پر جمعیت کے بزرگ رہنما استاد القرا قاری نظر محمد بھی موجود تھی