پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام‘ سفارتی محاذ پر وزیراعظم عمران خان کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری‘ عالمی سطح پر عمران خان کی مقبولیت کااعتراف کیا گیا ہے‘ پاکستان کے امریکہ، یورپ، چین‘ سعودی عرب‘ متحدہ امارات‘ قطر‘ ترکی سمیت دیگر اسلامی ملکوں سے مثالی دوستانہ تعلقات ہیں‘ وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری کردہ ویڈیو

اتوار 12 جولائی 2020 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام‘ سفارتی محاذ پر وزیراعظم عمران خان کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری‘ عالمی سطح پر عمران خان کی مقبولیت کااعتراف کیا گیا ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے امریکہ، یورپ، چین‘ سعودی عرب‘ متحدہ امارات‘ قطر‘ ترکی سمیت دیگر اسلامی ملکوں سے مثالی دوستانہ تعلقات ہیں جس کا ثبوت اسلامی ممالک کے سربراہان کے پاکستان کے دورے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی نمائندگی کاحق ادا کیا ہے۔ عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار تشویش پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی متحرک قیادت اور کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجہ میں پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارت کی مذموم کوشش نہ صرف بری طرح ناکام ہوئی ہے بلکہ بھارت کو خود عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنے کے علاوہ بین الاقوامی برادری اور میڈیا سمیت انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث بھارت دنیا بھر میں تنہا کھڑا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ویڈیو تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو دنیا بھر میں اکیلا کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا مگر وزیراعظم عمران خان کے بہترین طرز حکومت اور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔

مزید برآں یہ کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا بھر میں انتہائی موثر انداز میں آواز بلند کی ہے اور بھارت کی مسلامنوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف جاری ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مودی کا فاسشٹ نظریہ عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے۔ سفارتی محاذ پر کامیابیوں کی داستان بیان کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ممالک کے رہنماؤں نے نہ صرف پاکستان کا دورہ کیا بلکہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

وزیر اعظم کی متحرک قیادت اور کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجہ میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مثالی بنایا گیا ہے جب کہ افغان امن عمل کی بحالی اور سعودی ایران تنازعہ میں پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی واپسی ہوئی ہے اور پاکستان کو سیاحت کے لحاظ سے بہترین ملک قرار دیا گیا اور برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے پاکستان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری بہتر بنائی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میڈیا آفس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو تفصیلات کے مطابق جس بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنا تھا، وزیراعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث وہ دنیا بھر میں آج خود تنہا کھڑا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے اور ایک جانب بین الاقوامی میڈیا پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کا اعتراف کر رہا ہے تو دوسری جانب خود بھارتی میڈیا نریندر مودی کو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کرتا بھی نظر آتا ہے۔