سپریم کورٹ پر حملے اور ججوں کو بلیک میل کرنا آپکی پرانی روِش ہے‘ جج ارشد ملک کو آپ اور آپکے ساتھی بلیک میل کرتے رہے اس کی سزا آپکو ملنا ابھی باقی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل

اتوار 12 جولائی 2020 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں سے لیکر کیلبری فونٹ اور قطری خط تک تمام جھوٹ کی طرح اپکا یہ جھوٹ بھی بے نقاب ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملے اور ججوں کو بلیک میل کرنا آپکی پرانی روِش ہے‘ جج ارشد ملک کو آپ اور آپکے ساتھی بلیک میل کرتے رہے اس کی سزا آپکو ملنا ابھی باقی ہے۔