ڈوگرہ راج اور اب بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام ، شہداء کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم شہداء کشمیر کے موقع پر پیغام

پیر 13 جولائی 2020 11:57

ڈوگرہ راج اور اب بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آ ج ہی کے دن13جولائی 1931 کو 22 کشمیر یوں نے جام شہادت نوش کیا، وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ پیر کو یوم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈوگرہ راج اور اب بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر یوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیری گزشتہ سال کی 5 اگست سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی افسوس ناک ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔