سی پیک کے تحت ہاؤسنگ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے 473 ملین روپے کا فنڈ مختص،

مینگورہ سنٹرل ہسپتال کے لیے 50 ملین روپے، کوئٹہ میں گرلز کالج کی تعمیر کے لیے 400 ملین روپے مختص

پیر 13 جولائی 2020 12:00

سی پیک کے تحت ہاؤسنگ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے 473 ملین روپے کا فنڈ مختص،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت ہاؤسنگ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے رواں مالی سال میں 473.55 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹیلی جنس بیورو کے دفاتر سست،گوادر،خضدار،تربت،مانسہرہ اور گلگت میں تعمیر کے لیے رواں مالی سال میں 473.55 ملین روپے مختص کیے ہیں تاکہ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلیے اقدامات کیے جا سکیں۔جبکہ سوات مینگورہ سنٹرل ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کے لیے بھی 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ہاؤسنگ وتعمیرات کے ایک اور منصوبے کوئٹہ میں گرلز کالج کی تعمیر کے لیے 400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :