Live Updates

این سی او سی کی مرکزی ٹیم خصوصی اجلاس میں شرکت کیلیے لاہور پہنچ گئی

پیر 13 جولائی 2020 12:13

این سی او سی کی مرکزی ٹیم خصوصی اجلاس میں شرکت کیلیے لاہور پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) این سی او سی کی مرکزی ٹیم لاہور پہنچ گئی ، چیئر مین این سی او سی اسد عمر اور این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہو گا۔وزیراعلی پنجاب اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے جبکہ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور دیگر صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد اور مویشی منڈیوں کی منیجمنٹ کے سلسلے میں تمام صوبے بریفنگ دیں گے۔ ہاٹ سپاٹ ایریاز، سمارٹ لاک ڈاؤن ، کانٹیکٹ ٹریسنگ کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا جائے گا۔ کرونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو بہتر کرنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مختلف ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کا استعمال بھی آج کے خصوصی اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی صوبے سے یہ پہلا اجلاس ہو گا،اس طرح کے اجلاس دیگر صوبائی دارالحکومتوں سے بھی منعقد کئے جائیں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ان اجلاس کا مقصد کورونا وبا کے خلاف قومی یکجہتی, مسائل کی بہتر تفہیم, ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبوں کی کورونا کے خلاف کارکردگی کو سراہنا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ پنجاب میں عید الاضحیٰ مویشی منڈیوں اور محرم الحرام کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات