طلاق کی دھمکی پر بیوی نے شوہر کو ہلاک کر دیا

ملزمہ نے دوسری عورتوں سے تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کرکے شوہر کو ہلاک کیا. پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 جولائی 2020 12:07

طلاق کی دھمکی پر بیوی نے شوہر کو ہلاک کر دیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جولائی ۔2020ء) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بیوی نے طلاق کی دھمکی دینے پر شوہر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے. تفتیشی افسرشکیل رند کےمطابق ملزمہ نے شوہرعثمان کوگھرکاخرچ نہ دینے اوردوسری خواتین سے تعلق کے شبے میں قتل کیا‘اطلاعات کے مطابق بیوی نے شوہر سے گھر کا خرچ مانگا تو میاں نے طلاق کی دھمکی دی، جس پر زوجہ سیخ پا ہوگئیں اور غصے میں آکرشوہر پر فائرنگ کر دی.

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں شوہر کی موت واقع ہوگئی فائرنگ کے بعد بیوی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی . ہمسائیوں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا تفتیش کے دوران ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل بھی بر آمد کرلیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ(ب) سے مزید تفتیش کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی. مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بجھوا دیا گیا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی پولیس نے آلہ قتل کو بھی فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا ہے.