یہ وقت عوام کو آگاہ کرنے اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے نااہل حکمرانوں کی نالائقیوں سے قوم کو آگاہ کرنے کا ہے‘چوہدری اسلم گل

پیر 13 جولائی 2020 12:56

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل سے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کے وفد نے ملاقات کی وفد میں ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک، افتخار علی بھٹی، محمد کاشف گیلانی، آصف الیاس گل،مرزا فہیم بیگ ودیگر رہنما شامل تھے، وفد کے ارکان نے چوہدری اسلم گل کو ضلع کی سیاسی انتظامی و پارٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور پارٹی کو ضلع میں مربوط اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری اسلم گل نے پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداران و کارکنان اسی طرح اپنی پارٹی سرگرمیا ں جوش و خروش سے جاری رکھیں گے کیونکہ یہ وقت عوام کو آگاہ کرنے اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے نااہل حکمرانوں کی نالائقیوں سے قوم کو آگاہ کرنے کا ہے تاکہ عوام دشمن حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم پہچان سکے اور پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد سے آگاہی ممکن ہوسکے،اس موقع پر شرکائ وفد نے یقین دھانی کروائی کہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے اور جمہوری اقدار کے تحفظ کی جدوجہد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، جیالے اپنی قیادت کے ہر حکم پر ترجیحی بنیادوں پر عملدر آمد یقینی بنائیں گے اور پاکستان کو نااہل حکمرانوں سے نجات کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی ضلعی شیخوپورہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔