یومِ شہدا کشمیر کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، یہ مزاحمت ان عظیم سپوتوں کی یاد دلاتی ہے جو جبر و استبداد کے سامنے سینہ سپر ہوئے اور اپنی جانیں نچھاور کردیں،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پیغام

پیر 13 جولائی 2020 13:54

یومِ شہدا کشمیر کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، یہ مزاحمت ان عظیم سپوتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یومِ شہدا کشمیر کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، یہ مزاحمت ان عظیم سپوتوں کی یاد دلاتی ہے جو جبر و استبداد کے سامنے سینہ سپر ہوئے اور اپنی جانیں نچھاور کردیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج وادی جنت نظیر ظلم و ستم کا جہنم بن چکی ہے، فاشسٹ مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی بربریت کا سامنا ہے۔