سینیٹ کے رواں اجلاس کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

پیر 13 جولائی 2020 13:54

سینیٹ کے رواں اجلاس کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے رواں اجلاس کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی عدم موجودگی پر ایوان کی صدارت کریں گے۔ ان میں سینیٹر اورنگزیب خان، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :