کشمیری عوام بھارتی مظالم اور جارحیت کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں، محمود خان

پیر 13 جولائی 2020 14:14

کشمیری عوام بھارتی مظالم اور جارحیت کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں، ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان نے اپنے ایک پیغام میں یوم شہداء کشمیر کے موقع پر کہاہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں‘انہوں نے کہاکہ حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں‘ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ‘انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی مظالم اور جارحیت کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں‘ عشروں پر محیط کشمیری عوام ک جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں‘انہوں نے کہاکہ ریاستی جبر و تشدد سے کشمیریوں کی جدو جہد کو نہیں دبایا جا سکتا۔