صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی سکولوں نہ کھولے جانے کی صورت میں فنڈز روکنے کی دھمکی
وفاقی محکمہ صحت سے نئی گائیڈ لائنز جاری کرنے کا مطالبہ ‘ریاستوں کی جانب سے سکول کھولنے سے قبل نئی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں
میاں محمد ندیم پیر 13 جولائی 2020 13:21
(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جولائی کے آغاز سے اب تک تقریبا 25 لاکھ نئے کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ گذشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران دنیا بھر میں تصدیق شدہ کرونا کیسز کی تعداد دگنی ہو چکی ہے دنیا بھر میں اب تک کرونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہو چکی ہے. امریکہ سب سے زیادہ 34 لاکھ کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل میں سامنے آنے والے کرونا کیسز کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اسی طرح بھارت میں بھی کرونا کے ساٹھے آٹھ لاکھ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ یورپ میں بھی ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ایک جانب ہر گزرتے دن کے ساتھ امریکہ میں کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا لیکن امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ سکول کھولنے سے انکار کرنے والے سکولوں کی فنڈنگ روک دی جائے گی. صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سکولوں کو مکمل طور پر کھول دیا جائے انہوں نے وفاقی محکمہ صحت سے نئی گائیڈ لائنز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے کچھ امریکی ریاستوں کی جانب سے سکول کھولنے سے قبل نئی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں. ابھی تک اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ سکولوں کے منتظمین وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان پر عمل کرنے کے لیے کوئی اقدامات اٹھا رہے ہیںسکولوں کی جانب سے کئی ممکنہ آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے جن کے تحت سکولوں کو کھولنے سے لے کر کلاسز کی آن لائن منتقلی شامل ہیں.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.