کشمیر کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدر مملکت عارف علوی

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے کردار ادا کرے، پیغام

پیر 13 جولائی 2020 14:41

کشمیر کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدر مملکت عارف علوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کشمیر کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 13جولائی 1931 کو 22 کشمیر یوں نے جام شہادت نوش کیا۔

صدر نے کہاکہ ڈوگرہ راج اور اب بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔

صدر نے کہاکہ پاکستان کشمیر یوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کشمیری گزشتہ سال کی 5اگست سے بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں۔صدر نے کہاکہ عالمی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی افسوس ناک ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔