ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی زیر صدارت اجلاس، پنشن سمیت ویلفیئر کے پینڈنگ کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:36

ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کی زیر صدارت اجلاس، پنشن سمیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر)ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کی زیر صدارت ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام فوکل پرسنز اور ویلفئیر انچارجز نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے میٹنگ میں اہلکاروں کے پینڈنگ پینشن سمیت دیگر کیسز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ ریٹائرمنٹ، دوران سروس وفات اور شہادت کیسز میں فوکل پرسنز خود اہلکاروں اور فیملیز سے رابطے کریں۔

ایس ایس پی ایڈمن نے سی سی پی او ذوالفقار حمید کی ہدایت پر پینشن سمیت ویلفیئر کے پینڈنگ کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائیں ۔ ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل اہلکاروں کو ضروری کاغذات کی تکمیل کیلئے چودہ یوم رخصت دی جارہی ہے جو اہلکار کا بنیادی حق ہے۔ اسی طرح پینشن، سکالرشپ، جہیز فنڈز، انشورنس کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔