بشری انصاری کے معافی مانگنے پر اماں ’’لبنی فریاد‘‘ کا ردعمل سامنے آگیا

پیر 13 جولائی 2020 15:19

بشری انصاری کے معافی مانگنے پر اماں ’’لبنی فریاد‘‘ کا ردعمل سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) بشری انصاری کے معافی مانگنے پر اماں ’’لبنی فریاد‘‘ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ بشریٰ جی مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ نے اپنی غلطی قبول کرلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ نے کہا کہ میں نے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں لیکن میں اس پر کیسے یقین کرسکتی ہوں بہت سارے لوگوں اور ڈاکٹروں نے جو اس وقت سخت محنت کر رہے ہیں نے میری تعریف کی اور وہ میرے کام کو تناؤ سے نجات کے طور پر ایک تفریح کے طور پر پسند کیا ہے ،میری زبان کسی کے لے سخت نہیں ہے میں بس ایک پرمزاح طریقے سے تنقید کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بولتی ہوں جیسے ماں اپنے گھر میں کرتی ہے، میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتی ہوں ، لیکن پھر بھی کسی ہدایت کار یا مصنف کو میری طرف سے تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :