سارہ خان نے والدہ کو اپنی آئیڈیل قرار دے دیا

پیر 13 جولائی 2020 15:19

سارہ خان نے والدہ کو اپنی آئیڈیل قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) اداکارہ سارہ خان نے والدہ کو اپنی آئیڈیل قرار دے دیا۔ انہوںنے کہاکہ ان کی مرحوم والدہ ہمیشہ سے ان کی آئیڈیل رہی ہیں اور ان کی والدہ نے کبھی بھی کسی کی برائی نہیں کی تھی،انہوں نے کہا کہ وہ اگر کبھی اپنی والدہ سے کسی کے بارے میں منفی بات کرتیںتو ان کو ہمیشہ سمجھاتی کہ اگر ہمیں کوئی انسان برا لگتا ہے تو ہمیں اس میں اچھائی ڈھونڈنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نئے ڈرامہ سیریل ’’ثبات‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔